پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی سرگرمیوں کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہیںہونی چاہیے۔ یہ بات دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہی۔
پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی سرگرمیوں کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہیںہونی چاہیے۔
یہ بات دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہی۔
شفقت علی خان نے کہا پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور دہشت گردی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے عزم پرثابت قدمی سے قائم ہے۔
انہوں نے کہا فتنتہ الخوارج جیسے گروپ ہمارے خطے کے امن و استحکام کیلئے مشترکہ چیلنج ہیں اور ان کے خطرناک اثرورسوخ کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور امن و استحکام کی بحالی میں دونوں ملکوں کا مفاد ہے۔
انہوں نے کہا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ایک سنگین مسئلہ ہے اور افغانستان کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *