728 x 90

افغانستان سے تاجکستان میں سرحدپار حملہ، افغان طالبان رجیم دہشتگردی کی سرپرستی میں مسلسل سرگرم

افغانستان سے تاجکستان میں سرحدپار حملہ، افغان طالبان رجیم دہشتگردی کی سرپرستی میں مسلسل سرگرم

تاجکستان کی اسٹیٹ کمیٹی فار نیشنل سکیورٹی کے مطابق افغانستان سے تاجکستان میں سرحد پار حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سکیورٹی آپریشن کے دوران تین افغان مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔ تاجک حکام کے مطابق تینوں مسلح افراد غیر قانونی طور پر افغان سرحد عبور کر کے تاجک حدود میں

تاجکستان کی اسٹیٹ کمیٹی فار نیشنل سکیورٹی کے مطابق افغانستان سے تاجکستان میں سرحد پار حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سکیورٹی آپریشن کے دوران تین افغان مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔

تاجک حکام کے مطابق تینوں مسلح افراد غیر قانونی طور پر افغان سرحد عبور کر کے تاجک حدود میں داخل ہوئے تھے، جنہیں سرحدی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔

اتھارٹی کے مطابق مارے جانے والے افراد سے ایم سولہ رائفل، کلاشنکوف اسالٹ رائفل، تین پستول، دس دستی بم، نائٹ ویژن ڈیوائس، دھماکہ خیز مواد اور دیگر عسکری سامان برآمد ہوا ہے۔

تاجک حکام کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران افغانستان سے تاجکستان میں مسلح تشدد، دہشت گردانہ سرگرمی یا غیر قانونی دراندازی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جس سے سرحدی سلامتی پر سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق افغانستان سے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کی متعدد خفیہ دراندازیاں پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں، جبکہ افغانستان میں مختلف مسلح گروہوں کی موجودگی کو خطے کے امن و سلامتی کے لیے مستقل چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پہلے ہی عالمی فورمز پر افغان طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی مبینہ سرپرستی اور دراندازی کے حوالے سے شواہد پیش کر چکا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے اسلحہ اور مسلح عناصر کی سرحد پار نقل و حرکت علاقائی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos