اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے انیس ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اضافی فنڈز مزید ضروریات اور دستیاب مالیاتی وسائل کے مطابق فراہم کرنے پر غور کیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے انیس ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اضافی فنڈز مزید ضروریات اور دستیاب مالیاتی وسائل کے مطابق فراہم کرنے پر غور کیا جائے گا۔
کمیٹی نے رمضان کے دوران معاشرے کے مستحق طبقات کو بروقت اور باوقار انداز میں کی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مالیاتی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے امدادی اقدامات کی بھرپور نگرانی کی جائے گی۔
وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کا خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *