اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جہاںشہریوں کو بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی ایک اور لہر کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران انسانی امداد کے حصول
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جہاںشہریوں کو بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی ایک اور لہر کا سامنا ہے۔
ایک بیان میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران انسانی امداد کے حصول کے لئے مختلف مقامات پر منتظر بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکرٹری جنرل نے انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس ہفتے صرف ایک دن تقریباً 30,000 فلسطینیوں کو اسرائیل کی جانب سے نئے احکامات کے تحت نقل مکانی پر مجبور کیا گیا جہاں رہائش کیلئے کوئی محفوظ جگہ نہیں تھی اور خوراک، ادویات اور پانی کی شدید قلت تھی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *