728 x 90

امریکہ،مصر ،ترکیہ کے صدور اور امیر قطر کے غزہ امن معاہدے پر دستخط

امریکہ،مصر ،ترکیہ کے صدور اور امیر قطر کے غزہ امن معاہدے پر دستخط

آج مصر میں شرم الشیخ امن اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس دستاویز پر دستخط کیے جس کا مقصد غزہ کی موجودہ سنگین صورتحال کو ختم

آج مصر میں شرم الشیخ امن اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس دستاویز پر دستخط کیے جس کا مقصد غزہ کی موجودہ سنگین صورتحال کو ختم کرنا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب فلسطینی صدر محمود عباس اور عالمی رہنمائوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کی، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، ترکیہ، آذربائیجان اور اسپین کے وزرائے اعظم ، آرمینیاکے صدر اورسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos