728 x 90

امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ممالک پر دُور درس اثرات مرتب ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ممالک پر دُور درس اثرات مرتب ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ جوابی ٹیکسز کے خصوصاً ترقی پذیر ممالک پر دور درس اثرات مرتب ہونے کے حوالے سے خدشات کا اظہارکیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاکہ پاکستان اس مسئلے کے فوری اور باہمی طورپر

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ جوابی ٹیکسز کے خصوصاً ترقی پذیر ممالک پر دور درس اثرات مرتب ہونے کے حوالے سے خدشات کا اظہارکیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاکہ پاکستان اس مسئلے کے فوری اور باہمی طورپر فائدہ مند حل کیلئے پُرامید ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکسوں کے جائزے کیلئے ایک رہبر کمیٹی اور ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔

ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گلوبل انڈر گریجویٹ ایکس چینج پروگرام حال ہی میں منقطع ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان پندرہ سال سے جاری تعاون ختم ہوگیا ہے، اس پروگرام نے ہزاروں پاکستانی طلباء کی تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں رہنمائی میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ طلباء کے تبادلے کے پروگرام سائنسی اور ٹیکنالوجی پر مبنی علوم اور عوام کے درمیان روابط پرخصوصی توجہ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

ترجمان نے غزہ میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے فلسطین کے تنازعے کے پرامن حل کے بارے میں اگلی اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے رواں سال جون میں ہونے والی کانفرنس کیلئے تیاری اجلاس کی مشترکہ صدارت پر فرانس اور سعودی عرب کوسراہا۔

ترجمان نے کہاکہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی یا ان کی سرزمین کے الحاق کی کسی بھی کوشش کو واضح طورپر مسترد اورموثر انداز میں روکنا چاہیے۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے قابض حکام کی جانب سے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos