موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع جھنگ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی پی او جھنگ نے مساجد،
موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع جھنگ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی پی او جھنگ نے مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، بازاروں اور دیگر اہم عوامی مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کی ڈیوٹی کا معائنہ کیا اور سکیورٹی کے مجموعی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس نفری کو چوکس رہنے، گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے وزٹ کے دوران سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے امکان کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت متحرک اور مستعد ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد یا سرگرمیوں کے حوالے سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *