728 x 90

انتخابی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان لیجسلیٹو، الیکٹورل، ڈیجیٹل گورننس اینڈ ایمپاورمنٹ منصوبے کا جائزہ اجلاس

انتخابی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان لیجسلیٹو، الیکٹورل، ڈیجیٹل گورننس اینڈ ایمپاورمنٹ منصوبے کا جائزہ اجلاس

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ریزیڈنٹ نمائندہ ڈاکٹر سیموئیل رزق، وزارتِ اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکریٹری محمود خان، پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (PIPS) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم خان گورایا، یورپی یونین کے گورننس و ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ کے برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک سمیت دیگر معزز شخصیات

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ریزیڈنٹ نمائندہ ڈاکٹر سیموئیل رزق، وزارتِ اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکریٹری محمود خان، پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (PIPS) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم خان گورایا، یورپی یونین کے گورننس و ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ کے برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک سمیت دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں پاکستان لیجسلیٹو، الیکٹورل، ڈیجیٹل گورننس اینڈ ایمپاورمنٹ (PLEDGE) منصوبے کے تحت پروجیکٹ بورڈ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان نے بتایا کہ اجلاس میں گزشتہ برس کے دوران مختلف منصوبہ جاتی اقدامات پر عملدرآمد کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سال 2026 کے لیے مجوزہ حکمتِ عملی اور ترجیحات پر بھی غور کیا گیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن کی مسلسل اور مربوط کاوشوں کے نتیجے میں انتخابی فہرستوں میں صنفی تفاوت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو 2018 میں 11.8 فیصد تھی اور اب 2025 میں کم ہو کر 7.1 فیصد رہ گئی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos