اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کشیدگی میں کمی، شہریوں کا تحفظ اور جنوبی شام میں جاری تشدد کے ذمہ داروں کی شفاف تحقیقات زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کوخاص طور پر عام شہریوں
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کشیدگی میں کمی، شہریوں کا تحفظ اور جنوبی شام میں جاری تشدد کے ذمہ داروں کی شفاف تحقیقات زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کوخاص طور پر عام شہریوں کے خلاف تشدد کی خبروں پر تشویش
لاحق ہے۔
انتونیوگوتریس نے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے والی کارروائیوں سمیت لوگوں پر تشدد کی مذمت کی۔
سٹیفن ڈوجارک نے زور دے کر کہا کہ سیکرٹری جنرل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شام کی آزادی، اس کی خودمختاری اور اس کی علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254کے بنیادی اصولوں کے مطابق شام میں ایک قابل اعتماد، منظم اور جامع سیاسی منتقلی پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *