728 x 90

انجمن تاجران اتحاد گروپ بروز جمعہ اور ہفتہ فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کرے گا

انجمن تاجران اتحاد گروپ بروز جمعہ اور ہفتہ فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کرے گا

انجمن تاجران اتحاد گروپ بروز جمعہ اور ہفتہ فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کرے گا جماعت اسلامی کی درخواست پر انجمن تاجران اتحاد گروپ ہفتہ کے دن بھی بھرپور ہڑتال کرے گا ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران اتحاد گروپ حاجی ذلکرنین جگر حاجی اشتیاق احمد افضل جاوید ملک

انجمن تاجران اتحاد گروپ بروز جمعہ اور ہفتہ فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کرے گا جماعت اسلامی کی درخواست پر انجمن تاجران اتحاد گروپ ہفتہ کے دن بھی بھرپور ہڑتال کرے گا ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران اتحاد گروپ حاجی ذلکرنین جگر حاجی اشتیاق احمد افضل جاوید ملک ارشاد رانا زاہد بشیر خلیل احمد سیال اور دیگر ممبران نے جماعت اسلامی کی ضلعے قیادت سے ملاقات کے بعد کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے بہادر خان جھگڑ طارق صابری ڈاکٹر جبار ارشاد منڈ اور دیگر سینیئر قیادت موجود تھی گروپ کے ممبران نے جماعت اسلامی کی قیادت کو بتایا کہ ان کا پروگرام بروز جمعہ ہڑتال کرنے کا پہلے ہی طے شدہ تھا جو مرکزی قیادت نے انہیں دیا تھا لیکن اب کیونکہ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے بروز ہفتہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور وہ چل کر ہمارے پاس ائے ہیں اس لیے ان کا انا ہمارے لیے بحث عزت ہے اس لیے ہم جمعہ اور ہفتہ دونوں دن ہڑتال کریں گے ہماری ضلعی انجمن تاجران اتحاد گروپ ضلع بھر کے دکانداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جمعہ کے دن فلسطینیوں کے حق میں نکالے گی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرے اور دونوں دن بھرپور ہڑتال بھی کرے انجمن تاجران اتحاد گروپ اسرائیل کی طرف سے فلسطینکی عوام پر ظلم اور بمباری اور تباہی کی شدید مذمت کرتی ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ اور جمعہ کو اپنے تمام کاروبار بند رکھے گی انجمن تاجران اتحاد گروپ کے رہنماؤں نے جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کی طرف سے نماز جمعہ کے بعد نکالے جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کا یقین دلایا اور جھنگ کی عوام سے اپیل کی ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں اور صبح نو سے لے کر پانچ بجے تک اپنا کاروبار بند رکھیں اور ساتھ ہی اسرائیلی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ جاری رکھیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos