انجمن تاجران اتحاد گروپ جھنگ کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار حلف برداری کی تقریب جگر ایگزیکٹو مارکی، بھکر روڈ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف بازاروں کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر تاجر نمائندگان سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف بی آر، واپڈا، چیمبر آف کامرس، وکلاء اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر
انجمن تاجران اتحاد گروپ جھنگ کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار حلف برداری کی تقریب جگر ایگزیکٹو مارکی، بھکر روڈ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف بازاروں کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر تاجر نمائندگان سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف بی آر، واپڈا، چیمبر آف کامرس، وکلاء اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب میں صدر جھنگ سٹی عبدالرحمن، جنرل سیکرٹری یاسر، صدر چمبیلی مارکیٹ حماد حسن، جنرل سیکرٹری طارق قریشی، صدر مچھلی بازار محمد شفیق، جنرل سیکرٹری اسد علی، صدر چوک بازار رانا عمیر، جنرل سیکرٹری سفیان قریشی، صدر جھنگ بازار شاہد قریشی، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن، صدر فوٹو مارکیٹ شہزاد نور اور جنرل سیکرٹری جمال عارف کھوکھر سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔
اے ڈی سی جی جھنگ عامر محمود اور سابق سیکرٹری جم خانہ ڈاکٹر معظم وحید نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد تاجر رہنماؤں نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ، درپیش مسائل کے حل، باہمی اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور جھنگ میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اے ڈی سی جی عامر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انجمن تاجران کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ انتظامیہ اور تاجروں کے باہمی تعاون سے کاروباری ماحول کو مزید بہتر اور سازگار بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر ضلعی صدر حاجی ذوالقرنین حیدر جگر نے اے ڈی سی جی عامر محمود، ڈاکٹر معظم وحید، ڈی ایس پی، ایس ایچ او، ایف بی آر، واپڈا، چیمبر آف کامرس، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، وکلاء اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران اتحاد گروپ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مثبت، مؤثر اور عملی کردار ادا کرے گا۔
تقریب میں ضلعی سرپرست اعلیٰ کمانڈر صعیب فاروق، ضلعی چیئرمین حاجی اشتیاق احمد، ضلعی صدر حاجی ذوالقرنین حیدر جگر، نائب صدر محسن خان لودھی، جنرل سیکرٹری مہر خلیل احمد، نائب سرپرست اعلیٰ ملک خالد بلوچ اور ضلعی میڈیا کوارڈینیٹر خرم رئیس سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
تاجر نمائندگان نے انجمن کی نومنتخب قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سازگار کاروباری ماحول کے قیام کے لیے متحد ہو کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران اور تاجر نمائندگان نے باہمی اتحاد، تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور جھنگ کی تجارتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *