سماجی و فلاحی تنظیم انجمن گجراں جھنگ (AGJ) کے ایک وفد نے گزشتہ روز چوہدری منور گجر (واشنگٹن) کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی، جس میں ضلع جھنگ کو درپیش اہم مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے گورنر پنجاب کو
سماجی و فلاحی تنظیم انجمن گجراں جھنگ (AGJ) کے ایک وفد نے گزشتہ روز چوہدری منور گجر (واشنگٹن) کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی، جس میں ضلع جھنگ کو درپیش اہم مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد نے گورنر پنجاب کو ضلع جھنگ کی بنیادی ضروریات اور عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جھنگ میں فوری طور پر میڈیکل کالج کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی طلبہ کو طبی تعلیم کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ضلع جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے تاکہ انتظامی امور میں بہتری آئے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔
ملاقات کے دوران وفد نے جھنگ تا چنڈ بھروآنہ، جھنگ تا ملہوآنہ موڑ، اور نیا لاہور تا شورکوٹ شہر تک سڑکوں کو فوری طور پر ون وے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ان شاہراہوں پر بڑھتی ہوئی ٹریفک اور حادثات کے پیش نظر ان منصوبوں پر فوری توجہ دی جائے۔
وفد نے نیا لاہور تا جھنگ شاہراہ کی ناقص تعمیر پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری وسائل کے ضیاع کا ازالہ ہو اور معیاری تعمیراتی کام یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر وفد میں شہباز گجر ایڈووکیٹ، چوہدری احسان احمد، اور چوہدری اُسامہ طارق بھی شامل تھے۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ گورنر پنجاب ضلع جھنگ کے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *