728 x 90

انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت گزشتہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہو۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور اس دوران

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت گزشتہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہو۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور اس دوران ٹیموں کی کار کردگی، در پیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے اور اس امور کو انجام دینے کےلئے منظم حکمت عملی مرتب کی جائے۔ اے ڈی سی جنرل نے مزید کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو کی قومی مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ ہیلتھ کے افسران ، ہیلتھ ویکسی نیشن ٹیمیں اور والدین کا اہم کردار ہے ،پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے،انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ والدین آئندہ بھی انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلوائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos