اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان سمیت اکیس ممالک کے ساتھ اسرائیل کی طرف سے صومالیہ کے علاقے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کو واضح طورپر مسترد کردیا ہے۔ پاکستان، اردن، مصر، الجزائر، جزائرِ القمر، جبوتی ، گیمبیا ، ایران، عراق، کویت، لیبیا، مالدیپ ، ترکیہ ، نائیجریا، عمان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، یمن
اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان سمیت اکیس ممالک کے ساتھ اسرائیل کی طرف سے صومالیہ کے علاقے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کو واضح طورپر مسترد کردیا ہے۔
پاکستان، اردن، مصر، الجزائر، جزائرِ القمر، جبوتی ، گیمبیا ، ایران، عراق، کویت، لیبیا، مالدیپ ، ترکیہ ، نائیجریا، عمان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، یمن اور اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے ایک مشترکہ بیان میں شرانگیز اسرائیلی فیصلے کو یکسر مسترد کردیاگیا ۔
مشترکہ اعلامیے میں صومالیہ کی خودمختاری کی مکمل حمایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ صومالیہ کے اتحاد، علاقائی سا لمیت یا پورے علاقے پر اس کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کا موجب بننے والے کسی بھی اقدام کو تسلیم نہیں کیاجائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *