او جی ڈی سی ایل کے چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط
پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے ملک میں SHALE اور ٹائٹ گیس کی تلاش کیلئے چینی کمپنی CCDC کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیے ہیں۔ پیٹرولیم کے وزیر ڈاکٹر مصدق…

پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے ملک میں SHALE اور ٹائٹ گیس کی تلاش کیلئے چینی کمپنی CCDC کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیے ہیں۔
پیٹرولیم کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے تجارت وسرمایہ کاری فورم کے جاری آٹھویں سلک روڈ عالمی نمائش کے موقع پر چین کے صوبے SHAANXI میں XIAN کے مقام پر مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان کی SHALE اینڈ ٹائٹ گیس کی صلاحیت کے فروغ کیلئے دونوں برادرانہ ملکوں کے عزم کی عکاس ہے جس کا مقصد قدرتی وسائل کے ذریعے ملک کی توانائی کی ضروریات کو کم کرنا ہے ۔وفاقی وزیر نے پاکستان کی اعزازی ملک کی حیثیت سے میزبانی پرچین کا شکریہ ادا کیا اورامیدظاہر کی کہ آنے والے وقت میں توانائی کے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور اشتراک مزید مستحکم ہوگا۔
اطوجی ڈی سی ایل اور CCDC کے درمیان SHALE اور ٹائٹ گیس کے حوالے سے تعاون پاکستان میں توانائی کی چھپی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ایک نیا باب کھولے گا ۔


