728 x 90

اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کارروائی میں انیس بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق نے سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت کے ساتھ سامنے سے اپنے جوانوں کی

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کارروائی میں انیس بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق نے سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت کے ساتھ سامنے سے اپنے جوانوں کی قیادت کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے 9جوانوں سمیت جام شہادت نوش کیا۔

شہید ہونے والے 9بہادر سپاہیوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین،نائیک گُل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

علاقے کوکسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشت گرد سے پاک کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں جرات مندانہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید، میجر طیب راحت شہید اور دیگر شہدا قومی ہیرو ہیں۔

انہوں نے پاکستانی سرزمین سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos