ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر اور شفاف نظام ہے، جس کے ذریعے شہری
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر اور شفاف نظام ہے، جس کے ذریعے شہری بلا کسی رکاوٹ کے اپنی شکایات براہ راست ضلعی انتظامیہ تک پہنچا سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کے تمام سرکاری محکمے عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے متحرک ہیں اور شہری کسی بھی متعلقہ دفتر میں جا کر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *