728 x 90

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ اقوام متحدہ کے اسکرول آف دی آنر ایوارڈ کیلئے منتخب

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ اقوام متحدہ کے اسکرول آف دی آنر ایوارڈ کیلئے منتخب

پنجاب حکومت کے فلیگ شپ منصوبے اپنی چھت، اپنا گھر کو کم آمدنی والے خاندانوں کو محفوظ اور موزوں رہائش فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کے اسکرول آف دی آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو عالمی یوم مسکن کے موقع پر عمان کے شہر

پنجاب حکومت کے فلیگ شپ منصوبے اپنی چھت، اپنا گھر کو کم آمدنی والے خاندانوں کو محفوظ اور موزوں رہائش فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کے اسکرول آف دی آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو عالمی یوم مسکن کے موقع پر عمان کے شہر مسقط میں ہونے والی عالمی تقریب میں یہ ایوارڈ حاصل کرے  گا۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر کے لیے 196 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔

دوسرے مرحلے میں پینسٹھ ہزار مکانات کی تعمیر کے لیے باسٹھ ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos