728 x 90

ای سی سی کی پاسکو کے پاس موجود پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخیرے کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری

ای سی سی کی پاسکو کے پاس موجود پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخیرے کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کے پاس موجود پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخیرے کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس آج(منگل) کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے مقامی گندم کیلئے چارہزار ایک سو پچاس روپے فی من

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کے پاس موجود پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخیرے کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس آج(منگل) کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔

کمیٹی نے مقامی گندم کیلئے چارہزار ایک سو پچاس روپے فی من اور درآمدی گندم کیلئے تین ہزار آٹھ سو روپے فی من کی نظرثانی شدہ مختص قیمتوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مسابقتی بولی کے ذریعے گندم کی فروخت کی منظوری دی۔

ای سی سی نے ختم کئے گئے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کیلئے تریپن کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی منظوری بھی دی۔

منظور شدہ رقم متعلقہ قانونی اور آئینی دفعات کے مطابق مخصوص جاری منصوبوں کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو منتقل کی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos