ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایرانی صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور دیگر اعلی حکام شامل
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔
اپنے قیام کے دوران صدر مسعود پیزشکیان صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر پیزشکیان کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *