ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک پالیسی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی معیشت مثبت اور مستحکم سمت کی جانب گامزن ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح بہتری اور ترقی کی ہے، جبکہ زرعی، صنعتی
ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک پالیسی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی معیشت مثبت اور مستحکم سمت کی جانب گامزن ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح بہتری اور ترقی کی ہے، جبکہ زرعی، صنعتی اور دیگر اہم شعبوں میں شاندار شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس پیش رفت سے ملکی اقتصادی استحکام مضبوط ہوا ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 3.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.15 فیصد زیادہ ہے اور معیشت میں حوصلہ افزا پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صنعتی شعبے میں 9.38 فیصد شاندار شرح نمو ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی محض 0.12 فیصد ترقی کے مقابلے میں نمایاں معاشی بہتری کی علامت ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے میں 2.89 فیصد جبکہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں 6.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملکی معیشت کی متوازن اور مستحکم ترقی کی ضمانت ہے۔ زرعی شعبے میں نمایاں ترقی سے پیداواری استحکام کے ساتھ کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 5.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آٹوموبائل اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بالترتیب 84.6 فیصد اور 40.7 فیصد شاندار نمو سامنے آئی۔ اسی طرح مالی اور انشورنس شعبے میں 10.36 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے منفی اثرات سے نمایاں بحالی کا ثبوت ہے۔
تعمیرات، تعلیم، صحت، پبلک ایڈمنسٹریشن اور جنگلات سمیت دیگر شعبوں میں بھی خاطر خواہ ترقی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی مستحکم معیشت اور متوازن شرح نمو ملک کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنا رہی ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی کی دوراندیش اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی پائیدار اقتصادی ترقی کو نئی جہت دے رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *