خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
معیشت

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں نئے منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی بڑھنے لگی۔ ماضی قریب میں حکومت کے اعلی سطحی وفودنے چین کے مختلف دوروں میں…

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں نئے منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی بڑھنے لگی۔

ماضی قریب میں حکومت کے اعلی سطحی وفودنے چین کے مختلف دوروں میں وہاں کی سیاسی قیادت اورمختلف چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ۔

پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی کے لیے ایک جامع روڈ میپ کے تحت ٹیکسٹائل، پلاسٹک، لیدر، میڈیکل، سرجیکل آلات اور قابلِ تجدید توانائی کی صنعتوں کو پاکستان میں منتقل کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی جائے گی۔

چین کی سولر پینل بنانے والی کمپنی ”رینی سولا پاکستان” پورٹ قاسم کراچی پر سولر پینل اسمبلی کی سہولت قائم کرے گی جس کے ذریعے 3 مراحل میں 4گیگا واٹ تک کے سولر پینل بنائے جا سکیں گے ۔

چین کی سمارٹ میٹرنگ اور انرجی مینجمنٹ کی ماہر کمپنی ہیکسنگ الیکٹریکل نے پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے چین کارویی شیڈونگ گروپ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا خواہشمند ہے، جس کے لئے اس نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر لئے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں