خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
معیشت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ٹیکسٹائل کی صنعت کا فروغ

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے دو بڑی چینی کمپنیوں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے خام مال کی تیاری کے لیے اپنے پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے…

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ٹیکسٹائل کی صنعت کا فروغ

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے دو بڑی چینی کمپنیوں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے خام مال کی تیاری کے لیے اپنے پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے چین کی رینبو انڈسٹریز لمیٹڈ جلد ہی شاو شنگ کیمیکل انڈسٹری کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی جو ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی میں مدد دے گا دونوں کمپنیوں سے ان منصوبوں میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس کا مقصد مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے سستا خام مال تیار کرنا ہے۔

توانائی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے حقیقی چیلنج ہیں جن سے نمٹنے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی کے لیے ‘رینبو گروپ’ اور ‘پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن’ نے دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔

دو روزہ نائن کلر اینڈ کیم ایکسپو نے چین، ملائیشیا، ترکی اور ایران کی کمپنیوں کے 300 سے زائد نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا اس نمائش میں صنعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز اور اعلیٰ درجے کے کاروباری رہنماوں کے درمیان معاملات کی بہتری کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت پہلے ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ ڈیوٹی ٹیکس فری مشینری کی درآمد اور خصوصی اقتصادی زونز میں یونٹس کے قیام کا اعلان کر چکی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی سرمایہ کاری پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقی کا باعث بنے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں