728 x 90

ایسٹر کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کے خصوصی انتظامات، گرجا گھروں کے باہر میڈیکل کور فراہم

ایسٹر کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کے خصوصی انتظامات، گرجا گھروں کے باہر میڈیکل کور فراہم

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایسٹر کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کے خصوصی انتظامات، گرجا گھروں کے باہر میڈیکل کور فراہمعیسائی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) جھنگ نے ضلع بھر میں خصوصی ایمرجنسی انتظامات مکمل کر لیے

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایسٹر کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کے خصوصی انتظامات، گرجا گھروں کے باہر میڈیکل کور فراہم
عیسائی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) جھنگ نے ضلع بھر میں خصوصی ایمرجنسی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں ریسکیو اہلکاروں کو تمام اہم مقامات اور اپنی متعلقہ ریسکیو پوسٹس پر الرٹ ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ضلع بھر کے گرجا گھروں کے باہر خصوصی میڈیکل کور فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ریسپانس یقینی بنایا جا سکے۔ ریسکیو کنٹرول روم 24 گھنٹے مکمل طور پر فعال اور ہائی الرٹ ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اضافی عملہ بطور بیک اپ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، سلطان محمود، تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں تاکہ بروقت امداد فراہم کی جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos