منیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا نے رات کے وقت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا اچانک دورہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا معائنہ کیا۔ اس
منیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا نے رات کے وقت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا اچانک دورہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ 24/7 ورکنگ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں۔
ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ کام کے معیار اور رفتار دونوں کو برقرار رکھا جائے تاکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچ سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *