این ڈی ایم اے نے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر میں سیکٹورل کلسٹرائزیشن کے موضوع پر فلاحی اداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی کوآرڈینیشن کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ و فلاحی کوآرڈینیٹرمحمد یحیی نے کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی۔ این
این ڈی ایم اے نے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر میں سیکٹورل کلسٹرائزیشن کے موضوع پر فلاحی اداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی کوآرڈینیشن کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ و فلاحی کوآرڈینیٹرمحمد یحیی نے کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی۔
این ڈی ایم اے اور اقوام متحدہ ریزیڈنٹ کوآرڈینٹر آفس نے تعاو ن سے متعلقہ اداورں بشمول فلاحی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات کے ضمن میں باقاعدہ کیلنڈر جاری کیا۔
اس مربوط لائحہ عمل کا مقصد منظم منصوبہ بندی، باہمی اشتراک پر مبنی ریسپانس اور بروقت اقدامات کے ذریعے قومی تیاری کو مضبوط بنانا ہے۔
کانفرنس میں وفاقی وزارتوں، اقوام متحدہ کے اداروں، بین الاقوامی و قومی این جی اوز اور فلاحی اداروں نے شرکت کی اور آفات سے نمٹنے کی مربوط تیاری اور ردعمل کے لیے جامع مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ۔
کانفرنس کے دوران شرکا کو این ڈی ایم اے کی جانب سے تیار کردہ پاکستان ڈیزاسٹر لینس اور گلوبل ڈیزاسٹر لینس 2026 پر بھی جامع بریفنگ دی گئی، جن میں خطرات کی تشخیص اور موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ موجود ہے۔
ان تشخیصی جائزوں کے ذریعے دس ماہ پہلے تک کی پیش گوئی تقریبا 95 فیصد درست اندازے کے ساتھ ممکن ہے، جو پیشگی منصوبہ بندی اور خطرات سے نمٹنے کے لیے فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرتی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کہ آفات کے حوالے سے پیشگی آگاہی کے لیے تکنیکی اصولوں پر استوارنظام اور آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات ماحولیاتی موافقت کے منصوبوں کے بنیادی ستون ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے ٹیم نے عالمی سطح پر آفات کے حوالے سے پیشگی آگاہی کے لیے گلوبل ڈیزاسٹر ارلی وارننگز موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کی ہے،جو عالمی سطح پر ابتدائی انتباہی نظام کو مزید مضبوط بنائے گی اور سرحدوں سے ماورا معلومات تک رسائی فراہم کرے گی۔
یہ ایپلیکیشن بر وقت معلومات کے تبادلے، عالمی سطح پر ابتدائی وارننگ کے پھیلاؤ اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنائے گی۔
اقوام متحدہ کے رہائشی اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے کہا کہ تیاری کوترجیحی بنیادوں پر پالیسی کا لازمی جزو ہو نا چاہئے۔ انہوں نے مشترکہ اقدامات کے لائحہ عمل میں این ڈی ایم اے کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ اشتراک پر مبنی طریقہ کار مختلف شعبوں کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلہ اور عملی ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *