728 x 90

این ڈی ایم اے کا پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا انتباہ

این ڈی ایم اے کا پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا انتباہ

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق صوبے کے جنوبی علاقوں بشمول  ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آدم، حیدرآباد، کراچی اور گردونواح میںتیز ہواں اور گرج

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق صوبے کے جنوبی علاقوں بشمول  ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آدم، حیدرآباد، کراچی اور گردونواح میںتیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم بالائی اور وسطی علاقوں بشمول  سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، جامشورو اور گردونواح میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  کے مطابق نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے ، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اسی طرح صوبہ پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ 42 گھنٹوں کے دوران ملتان، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانپور، راجن پور، لیاقت پور، ظاہرپیر،صادق آباداور رحیم یار خان کے علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔بارش کے شدید واقعات شہری نکاسی آب کے نظام کی گنجائش سے زیادہ ہو سکتے ہیں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت اور عوامی نقل و حمل میں بھی شدید خلل ڈال سکتے ہیں۔

دریں اثنا ایک فعال موسمی نظام اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں کو متاثر کر رہا ہے اور آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خضدار، آواران، بارکھان اور لسبیلہ کے علاقوں آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔NEOC  کے مطابق تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، کمزور درختوں کے گرنے اور بجلی بند ہونے کا امکان ہے۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ، عوام احتیاط کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos