ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ عامر محمود نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر جاری بیوٹیفکیشن اور خوبصورتی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر خصوصاً انڈر پاس اور ریلوے لائن کے اطراف جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ عامر محمود نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر جاری بیوٹیفکیشن اور خوبصورتی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر خصوصاً انڈر پاس اور ریلوے لائن کے اطراف جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا گیا۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کو متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں صفائی، شجرکاری، رنگ و روغن، گرین بیلٹس کی بحالی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل تھے۔ انہوں نے کام کے معیار، رفتار اور تسلسل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔
عامر محمود نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صاف ستھرا ماحول شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت تاثر بھی دیتا ہے۔ انڈر پاس اور ریلوے لائن کے اطراف خوبصورتی کے اقدامات نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ کریں گے بلکہ شہریوں کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول بھی فراہم کریں گے۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی، نکاسی آب اور تزئین و آرائش کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ جاری منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
شہری حلقوں نے میونسپل کمیٹی کے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شہر کی مجموعی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *