728 x 90

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے کرایہ نامہ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندگان نے شرکت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے کرایہ نامہ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندگان نے شرکت کی اور مختلف روٹس پر کرایوں میں رد و بدل سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح کیا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، لہٰذا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئے مقررہ کرایہ نامہ پر سو فیصد عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں متعلقہ افسران اور ٹرانسپورٹ حکام فیلڈ میں متحرک رہیں گے اور کرایوں کی نگرانی کے لیے باقاعدہ چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے خبردار کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ کرایہ سے زائد وصولی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ضلع بھر میں پٹرول پمپس پر مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ افسران مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کر کے حکومتی نرخناموں کی پابندی، پیمانوں کی درستگی اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔کارروائی کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب پٹرول پمپس کے مالکان کو موقع پر جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں جبکہ بعض کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی صورت زائد نرخ وصول کرنے یا پیمائش میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے پٹرول پمپس کی باقاعدہ انسپکشن کریں تاکہ عوام کو حکومتی مقررہ نرخوں پر معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زائد نرخ وصولی یا کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos