728 x 90

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ سرکاری نرخوں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ای بز پورٹل پر زیر التواءدرخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ تمام درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔مزید برآں بیوٹیفکیشن اسکیموں پر جاری کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ منصوبوں کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔اجلاس میں “ستھر اپنجاب” صفائی آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos