ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی صفائی، نکاسی آب، ماحول کی بہتری اور عوامی سہولیات سے متعلق جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واسا اور ستھرا پنجاب پروگرام
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی صفائی، نکاسی آب، ماحول کی بہتری اور عوامی سہولیات سے متعلق جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واسا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی اور نکاسی آب کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام برساتی نالوں، ڈرینوں اور سیوریج لائنوں کی بروقت ڈیسلٹنگ یقینی بنائی جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر کور کیا جائے تاکہ شہریوں، خصوصاً بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔اجلاس کے دوران پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے پی ایچ اے حکام کو گرین بیلٹس، پارکوں اور دیگر سرکاری سبزہ زاروں کی بحالی، شجرکاری، صفائی اور خوبصورتی کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنے، مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے اور عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *