کتاب ایک جنگ جس نے سب کچھ بدل دیا کی تقریب رونمائی پیر کے روز اسلام آباد میں ہوئی۔ یہ کتاب معروف صحافی اور سابق نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی سکالر احمد حسن العربی کی مشترکہ تصنیف ہے۔ کتاب میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے
کتاب ایک جنگ جس نے سب کچھ بدل دیا کی تقریب رونمائی پیر کے روز اسلام آباد میں ہوئی۔
یہ کتاب معروف صحافی اور سابق نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی سکالر احمد حسن العربی کی مشترکہ تصنیف ہے۔
کتاب میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے ہیں اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا تاریخی اعتبار سے جائزہ لیا گیاہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کتاب میں نریندر مودی کے ہندوتوا نظریے کا پردہ چاک کیا گیا ہے کتاب میں بتایا گیا ہے مودی حکومت نے کس طرح پہلگام واقعے پر دنیا کو گمراہ کرتے ہوئے اسے مختلف کارروائیوں کی بنیاد بنایا، کتاب میں پہلگام واقعہ کے درپردہ بھارت کے مکروہ عزائم بھی بے نقاب کئے گئے ہیں۔
احمد حسن العربی نے کہا کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے آپریشن سندور کیلئے پہلگام واقعے کا بہانہ بنایا کتاب میں بھارت کی پاکستان مخالف سوچ پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *