برازیل نے بھارت سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے پرانے میزائل نظام آکاش کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات باضابطہ طورپر روک دیئے ہیں۔ یہ فیصلہ مئی کے مہینے میں پاکستان پر بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی دفاعی نظام کی ناکامی کے بعد سامنے آیا۔ برازیل نے کہا کہ سوویت ٹیکنالوجی کے حامل
برازیل نے بھارت سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے پرانے میزائل نظام آکاش کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات باضابطہ طورپر روک دیئے ہیں۔
یہ فیصلہ مئی کے مہینے میں پاکستان پر بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی دفاعی نظام کی ناکامی کے بعد سامنے آیا۔
برازیل نے کہا کہ سوویت ٹیکنالوجی کے حامل آکاش میزائل نظام میں ڈیٹا لنک کی کمی ہے اور یہ آزمائشوں میں متواتر ناکام رہاہے اس کا فائر کنٹر ول راڈار کشمیر میں جھڑپوں کے دوران کئی اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔
برازیل کافیصلہ عالمی سطح پر بھارتی ساختہ فوجی آلات کی برآمد کے بھارتی عزائم کیلئے بہت بڑا دھچکاہے۔
بھارت کے دفاعی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ یہ صورتحال بھارت کے لئے سفارتی دھچکا ہے کیونکہ آکاش میزائل بھارتی دفاعی صنعت کے لئے ایک کامیابی کے طورپر پیش کیا جاتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *