وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی قابل مذمت ہے، اور پاکستان ایسے افراد کو واپس لینے کے لیے تیار ہے، سوائے ان کے جنہوں نے اپنی پاکستانی شہریت ترک کر دی ہے۔
اس موقع پر لارڈ شفق محمد نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *