728 x 90

بستی اسلام دبکلاں روڈ شورکوٹ میں زمین کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا 2 افراد زخمی ریسکیو

بستی اسلام دبکلاں روڈ شورکوٹ میں زمین کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا 2 افراد زخمی ریسکیو

ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں زمین کے تنازع پر دو خاندانوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول

ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں زمین کے تنازع پر دو خاندانوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ بستی اسلام دبکلاں روڈ شورکوٹ میں زمین کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں 65 سالہ رب نواز ولد نور محمد اور 30 سالہ فخر ولد رب نواز شامل ہیں۔ بعد ازاں دونوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos