وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں کا اعلی سطح کا 9 رکنی وفد نیویارک میں ہے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان
وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں کا اعلی سطح کا 9 رکنی وفد نیویارک میں ہے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملاقاتیں کرے گا۔
وفد واشنگٹن، لندن اور برسلز کا بھی دورہ کرے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کی قیادت میں ایک اور وفد بھی آج سے ماسکو کا دورہ کرے گا۔
اِن وفود کے دوروں کا مقصد حالیہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنا ہے۔
وفود بھارت کے ہٹ دھرمی پرمبنی اقدامات کے پس منظر میں ذمہ داری کے ساتھ امن کے حصول کی خاطر پاکستان کے ذمہ دارانہ اور صبرو تحمل کے کردار کو اجاگر کریں گے۔
وہ یہ امر بھی اجاگر کریں گے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کو محاذ آرائی اور جنگ پر فوقیت حاصل ہونی چاہئے۔
وفود جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے فروغ میں اپنا جائز کردار ادا کرنے میں عالمی برادری کی ناگزیت پر زور دیں گے۔
سندھ طاس معاہدے کے معمول کے مطابق کام کرنے کی فوری بحالی کی ضرورت بھی وفود کی کارگزاری کا اہم موضوع ہو گا۔
وفود بین الاقوامی اداروں، سرکاری عہدیداروں، اعلیٰ حکام، ارکان پارلیمنٹ، دانشوروں، میڈیا اور تارکین وطن کے ساتھ بھی متعدد ملاقاتیں کریں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *