پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی و قومی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو خلیج کی صورتحال کے تناظر میں عالمی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی و قومی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو خلیج کی صورتحال کے تناظر میں عالمی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے جاری تنازع کے پیش نظر پاکستان کو درپیش ممکنہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کی پالیسی کو سراہا۔
وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *