728 x 90

بلوچستان میں 5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر کارروائیوں میں 79 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں 5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر کارروائیوں میں 79 دہشت گرد ہلاک

 رواں ماہ کی 5 تاریخ سے جاری آپریشن شعبان اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مبنی کارروائیوں کے دوران اب تک بلوچستان میں اناسی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا اور یہ پاک فوج،

 رواں ماہ کی 5 تاریخ سے جاری آپریشن شعبان اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مبنی کارروائیوں کے دوران اب تک بلوچستان میں اناسی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا اور یہ پاک فوج، فرنٹئیر کوراور بلوچستان پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔

آپریشن شعبان کے دوران اب تک تینتالیس دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن ناہموار پہاڑی علاقوں میں جاری ہے جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔

ادھر سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آج صبح خضدار کے علاقے زیدی میں ایک پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پاک فوج اور فرنٹئیر کور کے جوانوں کی فوری کارروائی میں آٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos