ضلع بنوں کے علاقے ماچن خیل میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ بنوں کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق پولیس کی طرف سے علاقے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں
ضلع بنوں کے علاقے ماچن خیل میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بنوں کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق پولیس کی طرف سے علاقے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ دو مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے دو موبائیل فون، کالعدم تنظیم کے دو شناختی کارڈ اور ایک موٹرسائیکل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی سازشوں کو موثرانداز میں ناکام بنانے پر محکمہ انسداد دہشت گردی کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے محکمے کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواسے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں محکمہ انسداد دہشتگردی کا کردار قابل تعریف ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *