728 x 90

بنوں چھائونی پر دہشت گرد حملہ ناکام ، تمام16 دہشت گردہلاک

بنوں چھائونی پر دہشت گرد حملہ ناکام ، تمام16 دہشت گردہلاک

سیکورٹی فورسز نے بنوں چھائونی پر دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے تمام سولہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی حصار کوتوڑتے ہوئے بنوں چھاؤنی پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی ۔ غیرمتزلزل ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے بہادر

سیکورٹی فورسز نے بنوں چھائونی پر دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے تمام سولہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی حصار کوتوڑتے ہوئے بنوں چھاؤنی پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی ۔

غیرمتزلزل ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے بہادر جوانوں نے حملہ آوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے چار خودکش بمباروں سمیت تمام سولہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا ، فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں پانچ بہادر فوجی بھرپور مزاحمت کرنے کے بعد شہید ہوگئے ۔

متعدد خودکش دھماکوں کے باعث قریب واقع ایک مسجد اور ایک شہری رہائشی عمارت سمیت ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے تیرہ بے گناہشہری شہید اور بتیس زخمی ہوگئے۔

خفیہ اطلاعات کے مطابق اس گھنائونے فعل میں افغان باشندے ملوث تھے اورشواہد اس بات کی بھی نشاندہی کرتے ہیں کہ حملہ افغانستان سے خوارج رہنمائوں کی ہدایت اوررہنمائی میں کیاگیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

بیان میں کہاگیا کہ پاکستان سرحد پار سے بڑھتے ہوئے ان خطرات کے جواب میں ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos