پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت سری لنکا کے لئے انسانی امداد کی بندش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ سری لنکا کیلئے پاکستان کا انسانی امداد لے جانے والا خصوصی طیارہ ساٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے جو بھارت سے فلائٹ کلیئرنس
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت سری لنکا کے لئے انسانی امداد کی بندش جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ سری لنکا کیلئے پاکستان کا انسانی امداد لے جانے والا خصوصی طیارہ ساٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے جو بھارت سے فلائٹ کلیئرنس کامنتظر ہے۔
کل رات بھارت کی طرف سے 48 گھنٹوں کے بعد جاری کردہ جزوی فلائٹ کلیئرنس عملی طور پر ناقابل عمل تھی کیونکہ اس پر چند گھنٹوں کے وقت کی پابندی عائد کی گئی تھی اوراس کی واپسی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی ۔ اس کے باعث سری لنکا کے برادر عوام کے لیے فوری امدادی مشن میں شدید رکاوٹ پیدا ہوئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *