728 x 90

بھارت سے آنیوالے دہشت گرد عناصر کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جانا چاہئے:مشعال

بھارت سے آنیوالے دہشت گرد عناصر کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جانا چاہئے:مشعال

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے منسلک ہندو انتہا پسند گروہوں راشٹریہ سوامی سیوک اور ایچ ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے نیوز اور کرنٹ افیئر چینل کو ایک مخصوص انٹرویو میں کہا کہ بھارت سے

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے منسلک ہندو انتہا پسند گروہوں راشٹریہ سوامی سیوک اور ایچ ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے نیوز اور کرنٹ افیئر چینل کو ایک مخصوص انٹرویو میں کہا کہ بھارت سے آنے والے دہشت گرد عناصر کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جانا چاہئے۔ دوسری صورت میں قیام امن ناممکن ہے۔مشعال ملک نے کہا پانچ اگست دو ہزار اُنیس سے بھارتی حکومت نے علاقے میں زمینوں، مذہبی اور تاریخی مقامات کا براہِ راست انتظام سنبھال لیا ہے۔بھارتی حکومت کے کرفیو کے باعث بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں دستکاری، سیاحت اور زرعی صنعت تباہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کیلئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos