728 x 90

بھارتی عوام کا اپنے ہی ملک سے اعتماد اٹھنے لگا

بھارتی عوام کا اپنے ہی ملک سے اعتماد اٹھنے لگا

بھارتی شہریوں میں اپنے مستقبل کے حوالے سے عدم اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کا اعتراف خود بھارتی وزارتِ خارجہ نے کر لیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا کے لیے H-1B ویزا انٹرویوز اور اپائنٹمنٹس میں شدید تاخیرکا سامنا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس تاخیر کے باعث بڑی تعداد میں

بھارتی شہریوں میں اپنے مستقبل کے حوالے سے عدم اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کا اعتراف خود بھارتی وزارتِ خارجہ نے کر لیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا کے لیے H-1B ویزا انٹرویوز اور اپائنٹمنٹس میں شدید تاخیرکا سامنا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس تاخیر کے باعث بڑی تعداد میں بھارتی شہری طویل عرصے سے بھارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اعتراف کیا ہے کہ اپائنٹمنٹس کے بحران نے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے ویزا اسکریننگ سخت کیے جانے، سوشل میڈیا پروفائلز کو پبلک رکھنے کی شرط، بھاری فیس اور نئے انتخابی معیار نے بھارتی درخواست گزاروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ خود بھارتی حکومت اور میڈیا ایسے افراد کو H-1B ویزا ہولڈرز، یعنی بھارت میں پھنسے ہوئے افراد کے الفاظ سے مخاطب کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی عکاس ہے کہ بھارتی ہنرمند طبقہ اپنے مستقبل کے لیے بیرونِ ملک کو ہی ترجیح دے رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بحران نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ خود بھارتی شہری بہتر مستقبل کے لیے بھارت چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بیرونِ ملک مقیم بھارتی شہری اب بھارت کو اپنا مستقل گھر تصور نہیں کرتے، جو بھارت کے اندرونی معاشی اور سماجی اعتماد کے بحران اور بڑھتے مسائل کی واضح علامت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos