جھنگ کے علاقے بھکر روڈ پر اڈمور پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اور رکشہ کے درمیان کراسنگ کے دوران آمنے سامنے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں حادثے کی اطلاع دی گئی، جس پر فوری طور پر
جھنگ کے علاقے بھکر روڈ پر اڈمور پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اور رکشہ کے درمیان کراسنگ کے دوران آمنے سامنے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں حادثے کی اطلاع دی گئی، جس پر فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ ریسکیو عملے نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 60 سالہ جمیل ولد عبدالحمید، 50 سالہ افضل ولد اللہ رکھا اور 45 سالہ اللہ دتہ ولد اللہ رکھا شامل ہیں، جن کا تعلق راؤ کالونی ٹوبہ روڈ جھنگ سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *