اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الحکومتی تجارتی معاہدوں کے ایکٹ سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کو بین الحکومتی تجارتی معاہدوں ایکٹ 2022 کے تحت غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ طے پانے والے آئندہ معاہدوں پر تفصیلی بریفنگ دی
اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الحکومتی تجارتی معاہدوں کے ایکٹ سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کو بین الحکومتی تجارتی معاہدوں ایکٹ 2022 کے تحت غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ طے پانے والے آئندہ معاہدوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ وہ باضابطہ مذاکرات سے قبل تمام ضروری پیشگی اقدامات مکمل کریں تاکہ معاہدے ایکٹ کی شرائط کے مطابق طے پائیں۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ غیر ملکی حکومتوں کے نامزد اداروں کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں میں مکمل شفافیت اور تفصیلات کی واضح دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
قبل ازیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی، جس میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *