728 x 90

تباہ کن سیلاب،وزیر دفاع کا نقصان کے ازالے کیلئے مربوط قومی اقدامات پر زور

تباہ کن سیلاب،وزیر دفاع کا نقصان کے ازالے کیلئے مربوط قومی اقدامات پر زور

قومی اسمبلی نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال پربحث کے لئے آج ایوان کی معمول کی کارروائی ملتوی کر دی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تباہ کن سیلاب سے جانی اور مالی نقصان کے ازالے کے لئے مربوط قومی اقدامات

قومی اسمبلی نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال پربحث کے لئے آج ایوان کی معمول کی کارروائی ملتوی کر دی۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تباہ کن سیلاب سے جانی اور مالی نقصان کے ازالے کے لئے مربوط قومی اقدامات پر زور دیا۔

علی محمد خان نے ڈیموں کی تعمیر اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو بڑھانے کے لئے جامع پالیسی وضع کرنے کی تجویز دی۔

سید نوید قمر نے غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی اور آبی گزرگاہوں اور دریائوں کے کنارے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے قدرتی آفات کی روک تھام کے لئے بحالی اور بچائو کی مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کی ضرورت پرروشنی ڈالی۔

ایوان کا اجلاس اب کل دن گیارہ بجے ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos