728 x 90

تحصیل شورکوٹ کینٹ: ریلوے پل کے قریب نامعلوم شخص نہر میں گر کر لاپتہ، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری

تحصیل شورکوٹ کینٹ: ریلوے پل کے قریب نامعلوم شخص نہر میں گر کر لاپتہ، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری

تحصیل شورکوٹ کینٹ میں ریلوے پل کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نہر میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ایک سائیکل سوار شخص ریلوے پل کراس کرتے ہوئے مبینہ طور پر ریلوے انجن سے ٹکرا گیا اور نہر میں جا گرا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کر کے باقاعدہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

ڈوبنے والے شخص کی تلاش کے لیے بوٹ سرچ، سکوبا ڈائیونگ اور لائن سرچ ٹیکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ جلد از جلد متاثرہ شخص کو تلاش کیا جا سکے۔ سرچ آپریشن اسٹیشن کوآرڈینیٹر سجاد شاہ کی قیادت میں جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آپریشن میں دو تربیت یافتہ غوطہ خوروں سمیت چھ ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں جبکہ نہر کے مختلف مقامات پر تلاش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ تاحال لاپتہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos