728 x 90

ترک صدر کی پاکستان کی دانشمدانہ ریاستی پالیسی کی تحسین

ترک صدر کی پاکستان کی دانشمدانہ ریاستی پالیسی کی تحسین

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی صبروتحمل پر مبنی دانشمندانہ ریاستی پالیسی کو سراہا ہے جس میں تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہبازشریف کی ایک پوسٹ کے جواب میں جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا میں

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی صبروتحمل پر مبنی دانشمندانہ ریاستی پالیسی کو سراہا ہے جس میں تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہبازشریف کی ایک پوسٹ کے جواب میں جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ میں ترکیہ کے کردار کی تعریف کی تھی کہاکہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان بھائی چارہ سچی دوستی کی بہترین مثال ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے امن و استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے پاکستانیوں سے دلی محبت کا اظہارکرتے ہوئے اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos