پاکستان نیوی کے ملجم کلاس کے دوسرے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کی تقریب ترکیہ کے استنبول نیول شپ یارڈ میں ہوئی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے
پاکستان نیوی کے ملجم کلاس کے دوسرے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کی تقریب ترکیہ کے استنبول نیول شپ یارڈ میں ہوئی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے مستقبل میں بھی دفاعی پیداوار کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ترکیہ کی وزارت دفاع اور استنبول نیول شپ یارڈ کی جانب سے PN MILGEM جہازوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیر کے عزم کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اورترکیہ کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پاک ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہماری دیرپا اور گہری شراکت داری کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔
تقریب کے بعد ترک صدر اورپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں بحری سلامتی پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں PN-TNFمشترکہ اقدامات کے لیے راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *