728 x 90

تھانہ مسن کی حدود میں باپ نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے بیٹی کو قتل، اور بیٹے کو زخمی کردیا

تھانہ مسن کی حدود میں باپ نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے بیٹی کو قتل، اور بیٹے کو زخمی کردیا

تھانہ مسن کی حدود امیر والا میں پیش آنے والے خونی سانحہ نے دل دہلا دیا، جہاں ایک باپ نے اپنی ہی اولاد پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ 14 سالہ مقتولہ کشور جبکہ 19 سالہ مزمل کو زخمی حالت میں

تھانہ مسن کی حدود امیر والا میں پیش آنے والے خونی سانحہ نے دل دہلا دیا، جہاں ایک باپ نے اپنی ہی اولاد پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ 14 سالہ مقتولہ کشور جبکہ 19 سالہ مزمل کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو معمولی تلخی کے باعث پیش آیا جو ایک لرزہ خیز قتل میں بدل گیا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور قاتل سلطان کو بروقت گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او نے کہا کہ ایسے درندہ صفت ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم سلطان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی جسارت نہ کر سکے۔ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر اور ایس ایچ او مسن فوراً موقع پر پہنچے جبکہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مقتولہ کی لاش اور زخمی کو طبی امداد اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈی پی او جھنگ نے مزید کہا کہ قانون سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں، اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس کی بھرپور کاوشوں سے انصاف ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos